۔ (۶۱۴۷)۔ عَنْ رَافِعِ بْنِ رِفَاعَۃَ قَالَ: نَہَانَا نَبِیُّ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنْ کَسْبِ الْإِمَائِ اِلَّا مَا عَمِلَتْ
بِیَدِھَا وَقَالَ: ھٰکَذَا بِاَصَابِعِہِ نَحْوَ الْخُبْزِ وَالْغَزْلِ والنَّفْشِ۔ (مسند احمد: ۱۹۲۰۷)
۔ رافع بن رفاعہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں لونڈیوں کی کمائی سے منع فرمایا، مگر وہ جو وہ اپنے ہاتھ سے اس طرح کی کمائی کر لیتی ہو،پھر راوی نے اپنی انگلیوں کی مدد سے روٹی پکانے، سوتر کاتنے اور روئی دھنسنے کی طرف اشارہ کیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(6147)