۔ (۶۱۵۱)۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: کَانَ فَزَعٌ بِالْمَدِیْنَۃِ فَاسْتَعَارَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَرَسًا لَنَا یُقَالُ لَہُ: مَنْدُوْبٌ، قَالَ: فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَا وَجَدْنَا مِنْ فَزَعٍ۔)) وَاِنْ وَجَدْنَاہُ لَبَحْرًا۔ قَالَ حَجَّاجٌ: یَعْنِی الْفَرَسَ۔ (مسند احمد: ۱۳۹۴۴)
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ مدینہ منورہ میں خوف سا پیدا ہوگیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم سے عاریۃً ایک گھوڑا لیا، اس کو مندوب کہا جاتا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے واپس آ کر فرمایا: کوئی خوف والی بات نہیں ہے۔ ہم نے اس گھوڑے کو (تیز رفتاری میں)سمندر پایا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(6151)