۔ (۶۱۵۴)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ اَنَّ رَسُوْل اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((إِنَّ لُقْمَانَ الْحَکِیْمَ کَانَ یَقُوْلُ: إِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ اِذَا اسْتُوْدِعَ شَیْئًا حَفِظَہُ۔)) (مسند احمد: ۵۶۰۶)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لقمان حکیم کہا کرتے تھے کہ جب کسی چیز کو اللہ تعالی کے سپرد کیا جاتا ہے تو وہ اس کی حفاظت کرتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6154)