۔ (۶۱۶۰)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَنْ أَحْیَا أَرْضًا مَیْتَۃً فَلَہُ فِیْہَایَعْنِیْ أَجْرًا وَمَا أَکَلَتِ الْعَوَافِیْ مِنْہَا فَہُوَ لَہُ صَدَقَۃٌ۔)) (مسند احمد: ۱۴۳۲۲)
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص مردہ زمین آباد کرے گا تو اس کو اس کا اجر ملے گا اور رزق طلب کرنے والے جو جان دار بھی وہاں سے کھائیں گے، اس کے لیےیہ صدقہ ہو گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(6160)