۔ (۶۱۷)۔عَنْ عَطَائٍ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَؓ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تَوَضَّأَ فَغَسَلَ وَجْہَہُ ثَلَاثًا وَیَدَیْہِ ثَلَاثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ وَغَسَلَ رِجْلَیْہِ غَسْلًا۔ (مسند أحمد:۵۲۷)
سیدنا عثمان بن عفانؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو کیا اور تین دفعہ چہرہ دھویا، تین دفعہ ہاتھ دھوئے اور اپنے سر کا مسح کیا اور اپنے پاؤں دھوئے۔
Musnad Ahmad, Hadith(617)