۔ (۶۱۶۸)۔ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مُوْسٰی اَنَّ عَبْدَاللّٰہِ بْنَ عَمْرٍو (بْنِ الْعَاصِ) کَتَبَ إِلٰی عَامِلٍ لَہُ عَلٰی أَرْضٍ لَہُ أَنْ لَا تَمْنَعَ فَضْلَ مَائِ کَ فَاِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((مَنْ مَنَعَ فَضْلَ الْمَائِ لِیَمْنَعَ بِہِ الْکَلَأَ مَنَعَ اللّٰہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فَضْلَہُ۔)) (مسند احمد:۶۷۲۲)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے اپنی زمین کے ایک عامل کو لکھا کہ زائد پانی سے کسی کو نہ روکنا‘ کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جس نے اس مقصد کے لیے زائد پانی کو روک لیاکہ گھاس کو روک لے، اللہ تعالی قیامت کے دن اس سے اپنا فضل روک لے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(6168)