Blog
Books



۔ (۶۱۷۹)۔ عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ وَائِلٍ عَنْ اَبِیْہِ (وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ) اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَقْطَعَہُ أَرْضًا قَالَ: فَاَرْسَلَ مَعِیَ مُعَاوِیَۃَ أَنْ أَعْطِہَا إِیَّاہُ أَوْقَالَ: اَعْلِمْہَا اِیَّاہُ۔ قَالَ: فَقَالَ لِیْ مُعَاوِیَۃُ: أَرْدِفْنِیْ خَلْفَکَ، فَقُلْتُ: لَا تَکُوْنُ مِنَ أَرْدَافِ الْمُلُوْکِ، قَالَ: فَقَالَ: أَعْطِنِیْ نَعْلَکَ، فَقُلْتُ: انْتَعِلْ ظِلَّ النَّاقَۃِ، قَالَ: فَلَمَّا اسْتُخْلِفَ مُعَاوِیَۃُ أَتَیْتُہُ فَأَقْعَدَنِیْ مَعَہُ عَلٰی السَّرِیْرِ فَذَکَّرَنِی الْحَدِیْثَ، فَقَالَ سِمَاکٌ (أَحَدُ الرُّوَاۃِ): فَقَالَ: وَدِدْتُ اَنِّیْ کُنْتُ حَمَلْتُہُ بَیْنَیَدَیَّ۔ (مسند احمد: ۲۷۷۸۱)
۔ سیدنا وائل بن حجر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں ایک زمین الاٹ دی اور سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو ان کے ساتھ بھیجا کہ وہ مجھے یہ زمین دے سکیںیا اس کی نشاندہی کر سکیں۔ سیدنا وائل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: مجھے اپنے پیچھے سوار کر لو، لیکن میں نے کہا: اے معاویہ! آپ بادشاہوں کے پیچھے سوار ہونے والوں (یا ان کے نائب بننے والوں میں سے) نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا: تو پھر مجھے اپنا جوتا دے دو (تاکہ میں زمین کی شدت سے بچ سکوں)، میں نے کہا: اونٹنی کے سائے میں چل لو۔ پھر جب سیدنا معاویہ خلیفہ منتخب ہوئے اورمیں ان کے پاس گیا تو انہوں نے مجھے اپنے ساتھ تخت پر بٹھایا اور مجھے یہ بات یاد کرا دی، میں نے کہا: اب تو میںیہ پسند کر رہا ہوں کہ کاش آپ کو اپنے سامنے بٹھا لیتا۔
Musnad Ahmad, Hadith(6179)
Background
Arabic

Urdu

English