۔ (۶۱۸۶)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بن السائب عَنْ اَبِیْہِ عَنْ جدہ أَنَّہُ سَمِعَ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((لَایَأْخُذَنَّ اَحَدُکُمْ مَتَاعَ صَاحِبِہِ جَادًّا وَلَا لَاعِبًا وَاِذَا وَجَدَ (وَفِیْ لَفْظٍ: واِذَا أَخَذَ) اَحَدُکُمْ عَصَا صَاحِبِہِ فَلْیَرْدُدْھَاعَلَیْہِ۔)) (مسند احمد: ۱۸۱۰۶م)
۔ عبد اللہ بن سائب اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی آدمی نہ حقیقت میں اپنے ساتھی کا سامان لے اور نہ مذاق کرتے ہوئے، اگر کوئی شخص اپنے بھائی کی چھڑی اٹھا لے تو وہ اسے واپس کر دے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6186)