Blog
Books



۔ (۶۱۹۵)۔ عَنْ اَبِیْ مَالِکِ نِ الْاَشْجَعِیِّ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اَعْظَمُ الْغُلُوْلِ عِنْدَ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ذِرَاعٌ مِنَ الْأَرْضِ تَجِدُوْنَ الرَّجُلَیْنِ جَارَیْنِ فِیْ الْأَرْضِ أَوْ فِیْ الدَّارِ فَیَقْتَطِعُ أَحَدُھُمَا مِنْ حَظِّ صَاحِبِہِ ذِرَاعًا فَاِذَا اقْتَطَعَہُ طُوِّقَہُ مِنْ سَبْعِ أَرْضِیْنَ اِلٰییَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔)) (مسند احمد: ۲۳۲۸۳)
۔ سیدنا ابو مالک اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی کے نزدیک سب سے بڑی خیانت ایک ہاتھ زمین ہے اور وہ یوں کہ دو آدمی ایک زمینیا گھر میں شریک ہوتے ہیں، لیکن ان میں سے ایک اپنے ساتھی کے حصے میں سے ایک ہاتھ کے بقدر ناحق اپنے قابو میںکر لیتا ہے، جب وہ اس پر قبضہ کرتا ہے تو اسے روز قیامت تک سات زمینوں کا طوق پہنایا جائے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(6195)
Background
Arabic

Urdu

English