۔ (۶۲۱۴)۔ عَنْ حَرَامِ بْنِ مُحَیِّصَۃَ عَنْ اَبِیْہِ أَنَّ نَاقَۃً لِلْبَرَائِ دَخَلَتْ حَائِطًا فَأَفْسَدَتْ فَقَضٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَلٰی أَھْلِ الْأَمْوَالِ حِفْظُہَا بِالنَّہَارِ وَعَلٰی أَھْلِ الْمَوَاشِی حِفْظُہَا بِاللَّیْلِ۔ (مسند احمد: ۲۴۰۹۷)
۔ حرام بن محیصہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ جب سیدنا براء رضی اللہ عنہ کی اونٹنی ایک باغ میں داخل ہوئی اور اس کو خراب کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ فیصلہ کیا کہ دن کے وقت (باغ وغیرہ جیسے) مال کے مالکوں کی ذمہ داری ہے کہ اپنے مال کی حفاظت کریں اور رات کے وقت مویشیوں کے مالکوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کی حفاظت کریں۔
Musnad Ahmad, Hadith(6214)