۔ (۶۲۲۲)۔ وَعَنْہُ أَیْضًا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَنْ کَانَ شَرِیْکًا فِیْ رَبْعَۃٍ أَوْ
نَخْلٍ فَلَیْسَ لَہُ أَنْ یَبِیْعَ حَتّٰییُؤْذِنَ شَرِیْکَہَ فَاِنْ رَضِیَ أَخَذَ وَاِنْ کَرِہَ تَرَکَ۔)) (مسند احمد: ۱۴۳۹۱)
۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی کسی کے گھر میںیا کھجور میں شریک ہو تو اس کے لئےیہ جائز نہیں ہے کہ وہ شریک کو بتلائے بغیر اپنے حصے کو فروخت کر دے، (اسے چاہیے کہ وہ پہلے اپنے شریک کو بتائے)، اگر وہ پسند کرے تو لے لے اور اگر ناپسند کرے تو چھوڑ دے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6222)