۔ (۶۲۲۹)۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِیْدِ عَنْ اَبِیْہِ الشَّرِیْدِ بْنِ سُوَیْدٍ قَالَ: قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! أَرْضٌ لَیْسَ لِأَحَدٍ فِیْہَا شِرْکٌ وَلَا قَسْمٌ اِلَّا الْجِوَارَ، قَالَ: ((الْجَارُ اَحَقُّ بِسَقَبِہِ مَاکَانَ۔)) (مسند احمد: ۱۹۷۰۶)
۔ سیدنا شرید بن سوید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: اے اللہ کے رسول! ایک زمین ہے، اس میں نہ تو کسی کی شراکت ہے اور نہ کسی کا کوئی حصہ ہے، البتہ صرف ہمسائی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پڑوسی قریب ہونے کی وجہ سے زیادہ حق رکھتا ہے، وہ چیز جو بھی ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(6229)