۔ (۶۲۵)۔عَنْ عَبْدِ خَیْرٍ عَنْ عَلِیٍّ ؓ أَنَّہُ دَعَا بِکُوْزٍ مِن مَائٍ ثُمَّ قَالَ: أَیْنَ ہَؤُلَائِ الَّذِیْنَ یَزْعُمُونَ أَنَّہُم یَکْرَہُونَ الشُّرْبَ قَائِمًا، قَالَ: فَأَخَذَہُ فَشَرِبَ وَہُوَ قَائِمٌ ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوئً ا خَفِیْفًا وَمَسَحَ عَلٰی نَعْلَیْہِ ثُمَّ قَالَ: ہٰکَذَا وُضُوْئُ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لِلطَّاہِرِ مَا لَمْ یُحْدِثْ۔ (مسند أحمد: ۹۷۰)
عبد خیر کہتے ہیں: سیدنا علی ؓ نے پانی کا برتن منگوایا اور کہا: وہ لوگ کہاں ہیں جو کھڑے ہو کر پینے کو ناپسند کرتے ہیں، پھر انھوں نے وہ پانی پکڑا اور کھڑے ہو کر پی لیا، پھر ہلکا سا وضو کیا اور جوتوں پر مسح کیا اور پھر کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ وضو طاہر آدمی کے لیے ہے، جب تک وہ بے وضو نہ ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(625)