۔ (۶۲۴۸)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
قَالَ فِیْ فَضْلِ مَکَّۃَ: ((إِنَّ ھٰذَا الْبَلَدَ حَرَامٌ۔)) فَذَکَرَ الْحَدِیْثَ وَ فِیْہِ: ((وَلَا یُنَفَّرُ صَیْدُہُ وَلَا تُلْتَقَطُ لُقَطَتُہُ اِلَّا لِمُعَرِّفٍ۔)) (مسند احمد: ۲۳۵۳)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے فضائل مکہ کے موضوع پر روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ شہر حرمت والا ہے۔ پھر راوی نے ساری حدیث بیان کی ہے، اس میںیہ الفاظ بھی تھے: اس کے شکار کو بے قرار نہ کیا جائے اور نہ اس کی گری پڑی چیز اٹھائی جائے، البتہ اعلان کرنے والے کے لیے جائز ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6248)