۔ (۶۲۵۱)۔ عَنْ عَائِشَۃَ، اَنَّھَا سَأَلَتِ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَتْ: اِنَّ لِیْ جَارَیْنِ فَاِلٰی اَیِّھِمَا اُھْدِیْ؟ قَالَ: ((اَقْرَبِھِمَا مِنْکِ بَابًا۔)) (مسند احمد: ۲۵۹۳۷)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا اور کہا: میرے دو پڑوسی ہیں، میں کس کو ہدیہ دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس کا دروازہ تجھ سے زیادہ قریب ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6251)