۔ (۶۲۵۳)۔ عَنْ عَائِذِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((مَنْ عَرَضَ لَہُ شَیْء ٌ مِنْ ہٰذَا الرِّزْقِ مِنْ غَیْرِ مَسْأَلَۃٍ وَلَا إِشْرَافٍ فَلْیُوَسِّعْ بِہِ فِی رِزْقِہِ فَإِنْ کَانَ عَنْہُ غَنِیًّا فَلْیُوَجِّہْہُ إِلٰی مَنْ ہُوَ أَحْوَجُ إِلَیْہِ مِنْہُ۔)) (مسند احمد: ۲۰۹۲۴)
۔ سیدنا عائذ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس کو سوال اور حرص کے بغیریہ رزق مل جائے تو وہ اس کے ذریعے اپنے رزق میں وسعت پیدا کرے، پھر اگر وہ غنی ہو تو یہ مال ایسے شخص کو دے دے، جو اس سے زیادہ محتاج ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(6253)