۔ (۶۲۶۰)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) اَنْفَجْنَا اَرْنَبًا بِمَرِّ الظَّھْرَانِ، قَالَ: فَسَعٰی عَلَیْھَا الْغِلْمَانُ حَتّٰی لَغِبُوْ، قَالَ: فَاَدْرَکْتُھَا فَاَتَیْتُ بِھَا اَبَا طَلْحَۃَ فَذَبحَھَا، ثُمَّ بَعَثَ مَعِیَ بِوَرِکِھَا اِلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَبِلَ۔ (مسند احمد: ۱۲۲۰۶)
۔ (دوسری سند) سیدنا انس کہتے ہیں: ہم نے مر الظہران کے مقام پر ایک خرگوش کو بھگایا، لڑکے اس کو پکڑنے کے لیے دوڑے، لیکن وہ تھک گئے اور میں نے اس کو پکڑ لیا اور سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس لے کر آیا، انھوں نے اس کو ذبح کیا اور اس کا سرین مجھے دے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف بھیجا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو قبول کیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(6260)