۔ (۶۲۷۳)۔ عَنِ الرُّبَیِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَاء َ
قَالَتْ: أَہْدَیْتُ إِلٰی رَسُولِ اللَّہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قِنَاعًا مِنْ رُطَبٍ وَأَجْرٍ زُغْبٍ، قَالَتْ: فَأَعْطَانِی مِلْء َ کَفَّیْہِ حُلِیًّا أَوْ قَالَ ذَہَبًا فَقَالَ تَحَلَّیْ بِہٰذَا۔)) وَفِیْ رِوَایَۃٍ: ((وَاکْتَسِیْ بِھٰذَا۔)) (مسند احمد: ۲۷۵۶۳)
۔ سیدہ ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کھجوروں اور چھوٹے کھیروں کی ایک طشتری دی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زیوریا سونے کے دو چلو بھر کر مجھے دیئے اور فرمایا: اس سے زینت حاصل کر۔ ایک روایت میں ہے: اس کو پہن۔
Musnad Ahmad, Hadith(6273)