۔ (۶۲۹۳)۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ اَبِیْہِ عَنْ جَدِّہِ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((لَا یَرْجِعُ فِیْ ھِبَتِہِ اِلَّا الْوَالِدُ مِنْ وَلَدِہِ وَالْعَائِدُ فِیْ ھِبَتِہِ کَالْعَائِدِ فِیْ قَیْئِہِ۔)) (مسند احمد: ۶۷۰۵)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی شخص اپنی ہبہ کی ہوئی چیز واپس نہیں لے سکتا، البتہ والد اپنی اولاد سے واپس لے سکتاہے۔ ہبہ کوواپس لینے والے کی مثال اس شخص کی مانند ہے، جو قے کرنے کے بعد اس کو چاٹ لیتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6293)