۔ (۶۳۰۷)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: اِنَّمَا الْعُمْرٰی الَّتِیْ اَجَازَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اَنْ
یَقُوْلَ: ھِیَ لَکَ وَلِعَقِبِکَ، فَأَمَّا اِذَا قَالَ: فَھِیَ لَکَ، فَاِنَّمَا تَرْجِعُ اِلٰی صَاحِبِھَا۔ (مسند احمد: ۱۴۱۷۷)
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: وہ عمریٰ جس کورسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نافذ قرار دیا تھا، اس کی صورتیہ ہے کہ دینے والا آدمی کہے: یہ چیز تیرے لیے اور تیرے ورثاء کے لئے ہے۔ جب وہ صرف اتنا کہے کہ یہ چیز تیرے لئے ہے، تو وہ چیز اصل مالک کی طرف لوٹ آئے گی۔
Musnad Ahmad, Hadith(6307)