۔ (۶۳۲۹)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ عِنْدَ مَوْتِہِ سِتَّۃَ رَجْلَۃٍ لَہُ، فَجَائَ وَرَثَتُہُ مِنَ الْأَعْرَابِ فَأَخْبَرُوْا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَمَّا صَنَعَ، قَالَ: قَدْ فَعَلَ ذٰلِکَ؟ قَالَ: ((لَوْ
عَلِمْنَا إِنْ شَائَ اللّٰہُ مَاصَلَیَّتُ عَلَیْہِ۔)) قَالَ: فَاَقْرَعَ بَیْنَہُمْ فَاَعْتَقَ مِنْہُمُ اثْنَیْنِ وَرَدَّ أَرْبَعَۃً فِی الرِّقِّ۔ (مسند احمد: ۲۰۲۵۳)
۔ (دوسری سند) ایک آدمی نے موت کے وقت چھ غلام آزاد کئے، اس کے وارث بدو لوگوں نے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کے کیے سے آگاہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا واقعی اس نے ایسا کیا ہے؟ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر مجھے پہلے معلوم ہوتا تو میں نے ان شاء اللہ اس کی نماز جنازہ ہی نہیں پڑھنی تھی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غلاموں کے درمیان قرعہ ڈالا اور ان میں سے دو کو آزاد کر دیا اور چار کو غلام ہی رہنے دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(6329)