Blog
Books



۔ (۶۳۵۱)۔ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌یَقُوْلُ لِعَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ عَوْفٍ وَطَلْحَۃَ وَالزُّبِیْرِ وَسَعْدٍ: نَشَدْتُّکُمْ بِاللّٰہِ الَّذِیْ تَقُوْمُ السَّمَائُ وَالْأَرْضُ بِہٖأَعَلِمْتُمْاَنَّرَسُوْلَاللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((إِنَّا لَا نُوْرَثُ، مَا تَرَکْنَا صَدَقَۃٌ؟)) قَالُوْا: اللّٰہُمَّ نَعَمْ۔ (مسند احمد: ۱۵۵۰)
۔ سیدنا مالک بن اوس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے سنا کہ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے سیدنا عبد الرحمن بن عوف، سیدنا طلحہ، سیدنا زبیر اور سیدنا سعد سے مخاطب ہو کر کہا: میں تمہیں اس اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں کہ جس کے حکم کے آسرے پر آسمان و زمین قائم ہیں، کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا تھا کہ ہماری وراثت نہیں ہوتی، ہم جو کچھ چھوڑ کر جاتے ہیں، وہ صدقہ ہوتا ہے۔ ان سب نے کہا: جی ہاں، ہم نے سنا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6351)
Background
Arabic

Urdu

English