Blog
Books



۔ (۶۳۶۳)۔ (وَعَنْہُ اَیْضًا) أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ: اَنْشُدُ اللّٰہَ رَجُلًا سَمِعَ مِنَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیْ الْجَدِّ شَیْئًا؟ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: شَھِدْتُّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَعْطَاہُ الثُّلُثُ، قَالَ: مَعَ مَنْ؟ قَالَ: لَا اَدْرِیْ، قَالَ: لَا دَرَیْتَ۔ (مسند احمد: ۲۰۲۳۶)
۔ سیدناعمران بن حصین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میں اس آدمی کو اللہ تعالیٰ کا واسطہ دیتا ہوں، جس نے جدّ کی میراث کے بارے میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کوئی حدیث سنی ہو؟ ایک آدمی نے کھڑے ہو کر کہا: جی میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس موجود تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اِس کو ایک تہائی حصہ دیا تھا، انھوں نے کہا: کن وارثوں کے ساتھ؟ اس نے کہا: یہ تو میں نہیں جانتا، آپ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: تو پھر تونے سمجھا ہی نہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(6363)
Background
Arabic

Urdu

English