۔ (۶۳۸)۔ عَنِ ابْنِ أَبِی أَوْسٍ عَنْ جَدِّہِ أَوْسٍؓ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تَوَضَّأَ وَاسْتَوْکَفَ ثَلَاثًا أَیْ غَسَلَ کَفَّیْہِ (زَادَ فِیْ رِوَایَۃٍ مِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ) یَعْنِیْ غَسَلَ یَدَیْہِ ثَلَاثًا،
فَقُلْتُ لِشُعْبَۃَ: أَدْخَلَہُمَا فِی الْاِنَائِ أَوْغَسَلَہُمَا خَارِجًا؟ قَالَ: لَا أَدْرِیْ۔ (مسندأ حمد:۱۶۲۷۰)
سیدنا اوسؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو کیا اور تین دفعہ پانی بہایا، یعنی تین دفعہ ہتھیلیوں کو دھویا۔ ایک روایت میں ہے: یعنی ہاتھوں کو تین بار دھویا۔ میں نے امام شعبہ سے کہا: ہاتھوں کو برتن میں داخل کر دیا تھا یا برتن سے باہر کر کے دھویا تھا؟ انھوں نے کہا: یہ تو میں نہیں جانتا۔
Musnad Ahmad, Hadith(638)