۔ (۶۳۸۹)۔ عَنِ ابْنِ قَیْسٍ مَوْلٰی عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((اِذَا حَکَمَ الْحَاکِمُ فَاجْتَہَدَ فَاصَابَ فَلَہُ اَجْرَانِ وَاِذَا حَکَمَ فَاجْتَہَدَ فَاَخْطَأَ فَلَہُ أَجْرٌ)) قَالَ: فَحَدَثَّتُ بِہٰذَا الْحَدِیْثِ أَبَا بَکْرِ بْنَ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ قَالَ: ھٰکَذَا حَدَّثَنِیْ اَبُوْسَلَمَۃَ بْنُ عَبْدِالرَّحْمٰنِ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ۔ (مسند احمد:۱۷۹۲۶)
۔ سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب حاکم پوری محنت کے ساتھ فیصلہ کرتا ہے اور درستی کو پہنچ جاتا ہے تو اس کو دو اجر ملتے ہیں اور جب پوری محنت کے باوجود اس سے خطا ہو جاتی ہے تو اس کو ایک اجر ملتا ہے۔ یہ حدیث سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6389)