۔ (۶۴۰)۔عَنْ أَبِیْ غَطْفَانَ قَالَ: دَخَلْتُ عَلٰی ابْنِ عَبَّاسٍؓ فَوَجَدتُّہُ یَتَوَضَّأُ فَتَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثُمَّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِسْتَنْثِرُوہُ ثِنْتَیْنِ (وَفِی رِوَایَۃٍ: مَرَّتَیْنِ بَالِغَتَیْنِ أَوْ ثَلَاثًا))) (مسند أحمد: ۳۲۹۶)
ابو غطفان کہتے ہیں: میں سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ کے پاس گیا، وہ وضو کر رہے تھے، انھوں نے کلی کی اور ناک میں پانی چڑھایا اور پھر کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ دو دفعہ ناک کو جھاڑا کرو، (ایک روایت میں ہے: دو یا تین دفعہ اچھی طرح جھاڑا کرو)۔
Musnad Ahmad, Hadith(640)