۔ (۶۳۹۴)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ عَنْ اَنَسٍ) قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَنْ سَأَلَ الْقَضَائَ وُکِّلَ اِلَیْہِ، وَمَنْ اُجْبِرَ عَلَیْہِ نَزَلَ عَلَیْہِ مَلَکٌ فََیُسَدِّدُہُ۔)) (مسند احمد: ۱۲۲۰۸)
۔ (دوسری سند)سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے عہدئہ قضا خود طلب کیا وہ اس کے سپرد کر دیا جائے گا اور جسے زبردستی دیا گیا، اس پر ایک فرشتہ نازل ہو گا، جو بہتری کی طرف اس کی رہنمائی کرے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(6394)