۔ (۶۳۹۷)۔ عَنْ مَسْرُوْقٍ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ مَرَّۃً أَوْ مَرَّتَیْنِ: عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَا مِنْ
حَکَمٍیَحْکُمُ بَیْنَ النَّاسِ اِلَّا حُبِسَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَمَلَکٌ آخِذٌ بِقَفَاہُ حَتّٰییَقِفَہُ عَلٰی جَہَنَّمَ ثُمَّ یَرْفَعُ رَأْسَہُ اِلَی اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ فَاِنْ قَالَ: اَلْقِہِ، اَلْقَاہُ فِیْ جَہَنَّمَ یَہْوِیْ أَرْبَعِیْنَ خَرِیْفًا۔)) (مسند احمد: ۴۰۹۷)
۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایکیا دو مرتبہ بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو حاکم اور فیصل لوگوں کے درمیان فیصلہ کرتا ہے، قیامت والے دن اسے روک لیا جائے گا اور فرشتہ اسے گردن سے پکڑ کر دوزخ کے بالکل قریب لا کر کھڑا کر دے گا، پھر وہ فرشتہ سر اٹھا کر اللہ تعالی کی جانب دیکھے گا، اگر اللہ تعالییہ کہہ دے گا کہ اس کو پھینک دے تو وہ فرشتہ اسے دوزخ میں پھینک دے گا اوروہ چالیس سال تک گرتا رہے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(6397)