۔ (۶۴۰۱)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) یَبْلُغُ بِہٖالنَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اَلْمُقْسِطُوْنَ عِنْدَ اللّٰہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَلٰی مَنَابِرَ مِنْ نُوْرٍ عَلٰییَمِیْنِ الرَّحْمٰنِ وَکِلْتَا یَدَیْہِیَمِیْنٌ، الَّذِیْنَیَعْدِلُوْنَ فِیْ حُکْمِہِمْ وَأَھْلِیْہِمْ وَمَا وَلُوْا۔)) (مسند احمد: ۶۴۹۲)
۔ (دوسری سند) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: انصاف کرنے والے قیامت والے دن اللہ تعالیٰ کی دائیں جانب نور کے منبروں پر ہوں گے، جبکہ اللہ تعالی کے دونوں ہاتھ دائیں ہی ہیں،یہ وہ لوگ ہوں گے جو اپنے فیصلوں میں، اپنے اہل و عیال کے حق میں اور اپنے ما تحت امور اور افراد کے حق میں انصاف کرتے ہوں گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6401)