۔ (۶۴۱۲)۔ عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((إِنَّکُمْ تَخْتَصِمُوْنَ اِلَیَّ (زَادَ فِیْ رِوَایَۃٍ: اِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ) لَعَلَّ بَعْضَکُمْ اَلْحَنُ بِحُجَّتِہِ مِنْ بَعْضٍ وَاِنَّمَا أَقْضِیْ لَہُ بِمَا یَقُوْلُ،فَمَنْ قَضَیْتُ لَہُ بِشَیْئٍ
مِنْ حَقِّ أَخِیْہِ بِقَوْلِہِ، فَاِنَّمَا أَقْطَعُ لَہُ قِطْعَۃً مِنَ النَّارِ، فَـلَا یَاْخُذْھَا۔)) (مسند احمد: ۲۶۱۸۹)
۔ زوجۂ رسول سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں ایک بشر ہوں اور تم میرے پاس اپنے مقدمات لے کر آتے ہو، اس لیے ممکن ہے کہ تم میں سے کوئی دوسروں کی بہ نسبت دلائل کے نشیب و فراز سے زیادہ واقف ہے اور میں تو اس کے بیان کے مطابق ہی فیصلہ کروں گا، لہذ ا اگر میں کسی کے حق میں اس کے بھائی کے حق کا فیصلہ کر دوں تو وہ اس کو نہ لے، کیونکہ ایسی صورت میں میں اسے آگ کا ٹکڑا کاٹ کر دے رہا ہوں گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(6412)