۔ (۶۴۴۸) عَنْ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ یَعْنِی الْیَزَنِیَّ عَنْ رَجُلٍ مِنْ اَصْحَابِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: سُئِلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنِ الْقَاتِلِ وَالْآمِرِ، قَالَ: ((قُسِّمَتِ النَّارُ سَبْعِیْنَ جُزْئً فَلِلْآمِرِ تِسْعٌ وَسِتُّوْنَ وَلِلْقَاتِلِ جُزْئٌ وَحَسْبُہُ۔)) (مسند احمد: ۲۳۴۵۴)
۔ مرثد بن عبد اللہ یزنی ایک صحابی سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قاتل اور قتل کا حکم دینے والے کے بارے میں سوال کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دوزخ کو ستر حصوں میں تقسیم کی گیا، قتل کا حکم دینے والے کے لئے انہتر حصے ہوں گے اور قاتل کے لئے ایک حصہ ہو گا اور وہی اس کے لیے کافی ہو گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(6448)