۔ (۶۴۶)۔عَنْ لَقِیْطِ بْنِ صَبِرَۃَؓ قَالَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! أَخْبِرْنِیْ عَنِ الْوُضُوئِ، قَالَ: ((اِذَا تَوَضَّأْتَ فَأَسْبِـغْ وَخَلِّلِ الْأَصَابِـعَ وَاِذَا اسْتَنْشَقْتَ فَأَبْلِغْ اِلَّا أَنْ تَکُوْنَ صَائِمًا۔)) (مسند أحمد: ۱۶۴۹۷)
سیدنا لقیط بن صبرہؓ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: اے اللّٰہ کے رسول! آپ مجھے وضو کے بار ے میں بتائیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تو وضو کرے تو مکمل وضو کر، انگلیوں میں خلال کر اور جب تو ناک میں پانی چڑھائے تو اس میں مبالغہ کر، الا یہ کہ تو روزے دار ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(646)