۔ (۶۴۶۷) عَنْ ھِلَالِ بْنِ یِسَافٍ عَنْ رَجُلٍ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((سَیَکُوْنُ قَوْمٌ لَھُمْ عَہْدٌ فَمَنْ قَتَلَ رَجُلًا مِنْہُمْ لَمْ یَرَحْ رَائِحَۃَ الْجَنَّۃِ وَإِنَّ رِیْحَہَا لَیُوْجَدُ مِنْ مِسِیْرَۃِ سَبْعِیْنَ عَامًا۔)) (مسند احمد: ۲۳۵۶۶)
۔ ہلال بن یساف ایک صحابی سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عنقریب ایسی قومیں آئیںگی، جن کے ساتھ تمہارے معاہدے ہوں گے، جس نے ان میں سے کسی کو قتل کر دیا تو وہ جنت کی خوشبو تک نہ پائے گا اور جنت کی خوشبو ستر سال کی مسافت پر پائی جاتی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6467)