Blog
Books



۔ (۶۴۶۹)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((إِنَّ رِیْحَ الْجَنَّۃِیُوْجَدُ مِنْ مَسِیْرَۃِ مِائَۃٍ عَامٍ، وَمَا مِنْ عَبْدٍ یَقْتُلُ نَفْسًا مُعَاہَدَۃً اِلَّا حَرَّمَ اللّٰہُ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی عَلَیْہِ الْجَنَّۃَ وَرَائِحَتَہَا أَنْ یَجِدَھَا۔)) قَالَ أَبُوْبَکْرَۃَ: اَصَمَّ اللّٰہُ اُذُنِیْ إِنْ لَمْ أَکُنْ سَمِعْتُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُھَا۔ (مسند احمد: ۲۰۷۴۳)
۔ (دوسری سند) سیدنا ابوبکرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیشک جنت کی خوشبو ایک سو سال کی مسافت سے پائی جاتی ہے اور جو بندہ جب کسی معاہدے والے کو قتل کر دے گا تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت کو اور جنت کی خوشبو پانے کو حرام کر دے گا۔ سیدنا ابو بکرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اگر میں نے یہ حدیث رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے نہ سنی ہو تو اللہ تعالی میرے کانوں کو بہرا کر دے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6469)
Background
Arabic

Urdu

English