۔ (۶۵) ((مَا لِیْ أُمْسِکُ بِحْجَزِکُمْ عَنِ النَّارِ، أَلَا إِنَّ رَبِّیْ دَاعِیَّ وَ إِنَّہُ سَائِلٌ ہَلْ بَلَّغْتَ عِبَادِیْ وَ أَنَا قَائِلٌ لَہُ رَبِّ قَدْ بَلَّغْتُہُمْ ، أَلَا فَلْیُبَلِّغِ الشَّاہِدُ مِنْکُمُ الْغَائِبَ۔)) (مسند أحمد: ۲۰۲۹۲)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھے کیا ہوا ہے کہ میں آگ سے بچانے کے لیے تم کو کمروں سے پکڑ رہا ہوں، خبردار! بیشک میرا ربّ مجھے بلانے والا ہے اور وہ مجھ سے یہ سوال کرنے والا ہے کہ کیا تم نے میرے بندوں تک میرا پیغام پہنچا دیا تھا، اور میں یہ کہتے ہوئے جواب دوں گا کہ اے میرے ربّ! میں نے ان تک پہنچا دیا تھا، خبردار! موجودہ لوگ، غیر موجود لوگوں تک یہ پیغام پہنچا دیں۔