۔ (۶۴۹۱) عَنْ اَبِیْ الْأَحْوَصِ الْجُشَمِیِّ قَالَ: بَیْنَا ابْنُ مَسْعُوْدٍ یَخْطُبُ ذَاتَ یَوْمٍ فَاِذَا ھُوَ بِحَیَّۃٍ تَمْشِیْ عَلَی الْجِدَارِ، فَقَطَعَ
خُطْبَتَہُ ثُمَّ ضَرَبَہَا بِقَضِیْبِہِ أَوْ بِقَصَبَۃٍ، قَالَ یُوْنُسُ: بِقَضِیْبِہِ، حَتّٰی قَتَلَہَا ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((مَنْ قَتَلَ حَیَّۃً فَکَأَنَّمَا قَتَلَ رَجُلًا مُشْرِکًا قَدَ حَلَّ دَمُہُ۔)) (مسند احمد: ۳۹۹۶)
۔ ابو الاحوص جشمی کہتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ خطبہ دے رہے تھے، اچانک انہوں نے دیکھا کہ ایک سانپ دیوار پر چل رہا ہے، انھوں نے اپنے خطاب کو روک دیا اور اپنی چھڑی کے ساتھ اس کو مارنا شروع کردیا،یہاں تک کہ اس کو قتل کر دیا اور پھر کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: جس نے سانپ کو مارا، گویا کہ اس نے اس مشرک کو قتل کر دیا، جس کا خون بہانا جائز ہو چکا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(6491)