۔ (۶۴۹۴) عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نَہٰی عَنْ قَتْلِ حَیَّاتِ الْبُیُوْتِ اِلَّا الْأَبْتَرَ وَ ذَا الطُّفْیَتَیْنِ فَاِنَّہُمَا یَخْتَطِفَانِ (وَفِیْ لَفْظٍ: یَطْمِسَانِ) الْأَبْصَارَ وَیَطْرَحَانِ الْحَمَلَ مِنْ بُطُوْنِ النِّسَائِ وَمَنْ تَرَکَہُمَا فَلَیْسَ مِنَّا۔ (مسند احمد: ۲۴۵۱۱)
۔ سیدنا عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گھریلو سانپوں کو مارنے سے منع کیا ہے، ماسوائے ان دو سانپوں کے، چھوٹی دم والا موذی سانپ اور جس کی پشت پر دو دھاریاں ہوں، کیونکہیہ نظر کا نور اچک لیتے ہیں اور عورتوں کے پیٹ سے حمل گرا کر دیتے ہیں، جوان دونوں کو چھوڑے گا، وہ ہم میں سے نہیں ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6494)