۔ (۶۵۱۵)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: أَمَرَنَا النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِقَتْلِ الْکِلَابِ حَتّٰی إِنَّ الْمَرْأَۃَ تَقْدَمُ مِنَ الْبَادِیَۃِ بِکَلْبِہَا فَنَقْتُلُہُ ثُمَّ نَہَی النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنْ قَتْلِہَا وَقَالَ: ((عَلَیْکُمْ بِالْأَسْوَدِ الْبَہِیْمِ ذِیْ النُّقْطَتَیْنِ فَاِنَّہُ شَیْطَانٌ۔)) (مسند احمد: ۱۴۶۲۹)
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں کتے مارنے کا حکم دیا اور (پھر ہم نے کتوں کا قتل کیا) یہاں تک کہ ہم دیہات سے آنے والی عورت کے کتے بھی قتل کر دیتے، لیکن بعد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کتوں کو قتل کرنے سے منع کر دیا اور فرمایا: آنکھوں پر سفید رنگ کے دو نقطوں والے سیاہ رنگ کے کتے کو مار دو، کیونکہ وہ شیطان ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6515)