۔ (۶۵۲۲)۔ حَدَّثَنَا عَفَّانُ ثَنَا سَلِیْمُ بْنُ حَیَّانَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِیْیُحَدِّثُ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((مَنِ اتَّخَذَ کَلْبًا لَیْسَ بِکَلْبِ زَرْعٍ وَلَا صَیْدٍ وَلَا مَاشِیَۃٍ فَاِنَّہُ یَنْقُصُ مِنْ أَجْرِہِ کُلَّ یَوْمٍ قِیْرَاطٌ۔)) قَالَ سَلِیْمٌ: وَاَحْسَبُہُ قَدْ قَالَ: وَالْقِیْرَاطُ مِثْلُ أُحُدٍ۔ (مسند احمد: ۸۵۲۸)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے ایسا کتا پالا، جو کھیتی، شکار اور مویشیوں کیلئے نہ ہو تو اس کے اجر سے روزانہ ایک قیراط کم ہوتا ہے۔ سلیم راوی کہتا ہے: میرا خیال ہے کہ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ قیراط احد پہاڑ کی مانند ہوتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6522)