Blog
Books



۔ (۶۵۳۲)۔ عَنْ اِسْحَاقَ بْنِ سَعِیْدٍ عَنْ اَبِیْہِ قَالَ: دَخَلَ ابْنُ عُمَرَ عَلٰییَحْیَی بْنِ سَعِیْدٍ وَغُلَامٌ مِنْ بَنِیْہِ رَابِطٌ دَجَاجَۃًیَرْمِیْہَا، فَمَشٰی إِلَی الدَّجَاجَۃِ فَحَلَّہَا ثُمَّ أَقْبَلَ بِہَا وَبِالْغُلَامِ وَقَالَ لِیْحْیٰی: ازْجُرُوْا غُلَامَکُمْ ھٰذَا مِنْ أَنْ یَصْبِرَ ھٰذَا الطَّیْرَ عَلَی الْقَتْلِ فَاِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَنْہٰی اَنْ تُصْبَرَ بَہِیْمَۃٌ أَوْ غَیْرُھَا لِقَتْلٍ، وَإِذَا أَرَدْتُمْ ذَبْحَہَا فَاذْبَحُوْھَا۔ (مسند احمد: ۵۶۸۲)
۔ سعید بن عمرو کہتے ہیں: سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، یحییٰ بن سعید کے پاس گئے اور ان کا ایک بیٹا مرغی کو باندھ کر اس کو نشانہ بنا رہا تھا، سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے جاکر مرغی کھول دی اور مرغی اور اس لڑکے کو سامنے لا کر یحییٰ سے کہا: اپنے اس لڑکے کو منع کرو کہیہ اس پرندے کو باندھ کر قتل کا نشانہ نہ بنائے، کیونکہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جانورکو باندھ کر قتل کرنے سے منع فرمایا ہے، اگر تم اس کو ذبح کرنا چاہتے ہو تو ذبح کے طریقے کے مطابق ذبح کر لو۔
Musnad Ahmad, Hadith(6532)
Background
Arabic

Urdu

English