۔ (۶۵۵)۔عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ؓ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قِیْلَ لَہُ: کَیْفَ تَعْرِفُ مَنْ لَمْ یَرَکَ مِنْ أُمَّتِکَ؟ فَقَالَ: ((اِنَّہُمْ غُرٌّ مُحَجَّلُونَ بُلْقٌ مِنْ آثَارِ الْوُضُوئِ۔)) (مسند أحمد: ۳۸۲۰)
سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ سے مروی ہے کہ کسی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا: آپ اپنی امت کے ان افراد کو کیسے پہنچانیں گے، جن کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیکھا نہیں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک وضو کے آثار کی وجہ سے ان کی پیشانی اور ہاتھ پاؤں چمکتے ہوئے اور چتکبرے ہوں گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(655)