Blog
Books



۔ (۶۵۵۴)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) أَنَّ جَارِیَۃً خَرَجَتْ، عَلَیْہَا أَوْضَاحٌ،فَأَخَذَھَا یَہُوْدِیٌّ فَرَضَخَ رَأْسَہَا وَأَخَذَ مَا عَلَیْہَا، فَأُتِیَ بِہَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَبِہَا رَمَقٌ فَقَالَ لَھَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ قَتَلَکِ فُلَانٌ؟)) فَقَالَتْ: بِرَأْسِہَا لَا، فَقَالَ: ((فُلَانٌ؟)) فَقَالَتْ: بِرَأْسِہَا لَا، قَالَ: ((فَفُلَانٌ الْیَہُوْدِیُّ؟)) فَقَالَتْ: بِرَأْسِہَا نَعَمْ، فَأَخَذَہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَرَضَخَ رَأْسَہُ بَیْنَ حَجَرَیْنِ۔ (مسند احمد: ۱۳۱۳۸)
۔ (دوسری سند) ایک لونڈی باہر نکلی، اس نے زیور پہنا ہوا تھا، ایکیہودی نے اس کو پکڑ لیا اور اس کا سر کچل کر اس کا زیور اتار کر لے گیا، جب اس لونڈی کو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس لایاگیا تو اس میں ابھی تک جان باقی تھی۔ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے فرمایا: تجھے کس نے قتل کیا ہے؟ کیافلاں نے قتل کیا ہے؟ اس نے سر سے اشارہ کر کے نہیں میں جواب دیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو پھر فلاں نے قتل کے ہے؟ اس نے سر سے اشارہ کرتے ہوئے نہیں میں جواب دیا۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کہا: کیا فلاں یہودی نے قتل کیا ہے؟ اس نے سر سے اشارہ کر کے ہاں میں جواب دیا، پس نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس یہودی کو پکڑا اور اس کا سر دو پتھروں کے درمیان رکھ کر کچل دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(6554)
Background
Arabic

Urdu

English