۔ (۶۵۵۶)۔ عَنْ حَمْلِ بْنِ النَّابِغَۃِ قَالَ: کُنْتُ بَیْنَ بَیْتَیِ امْرَأَتَیَّ فَضَرَبَتْ إِحْدَاھُمَا الْأُخْرٰی بِمِسْطَحٍ فَقَتَلَتْہَا وَجَنِیْنَہَا، فَقَضَی النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِیْ جَنِیْنِہَا بِغُرَّۃٍ وَأَنْ تُقْتَلَ بِہَا۔ (مسند احمد: ۱۶۸۴۹)
۔ سیدنا حمل بن نابغہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں اپنی دو بیویوں کے گھروں کے درمیان میں تھا، ان میں سے ایک نے دوسری کو ایک لکڑی ماری، جس سے وہ خاتون بھی مر گئی اور اس کے پیٹ کا بچہ بھی ضائع ہو گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فیصلہ کیا کہ اس کے پیٹ کے بچے کے عوض ایک لونڈییا غلام دیا جائے گا اور عورت کو قصاص میں قتل کر دیا جائے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(6556)