۔ (۶۵۸)۔عَنْ أَبِیْ سَوْرَۃَ عَنْ أَبِیْ أَیُّوبَ الأنْصَارِیِّ (ؓ) وَعَنْ عَطَائٍ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((حَبَّذَا الْمُتَخَلِّلُونَ۔)) قِیْلَ: وَمَا الْمُتَخَلِّلُونَ؟ قَالَ: ((فِی الْوُضُوئِ وَالطَّعَامِ۔)) (مسند أحمد: ۲۳۹۲۴)
سیدنا ابوایوب انصاریؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: خلال کرنے والے بہت اچھے ہیں۔ کسی نے کہا: خلال کرنے والوں سے مراد کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو وضو اور کھانے میں خلال کرتے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(658)