۔ (۶۵۷۶)۔عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دَخَلَ مَکَّۃَ عَامَ الْفَتْحِ وَعَلٰی رَأْسِہِ الْمِغْفَرُ فَلَمَّا نَزَعَہُ جَائَ رَجُلٌ وَقَالَ: اِبْنُ خَطْلٍ مُتَعَلِّقٌ بِأَسْتَارِ الْکَعْبَۃِ فَقَالَ: ((اقْتُلُوْہُ۔)) (مسند احمد: ۱۲۹۶۲)
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فتح مکہ والے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر پر خود تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اتارا تو ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: ابن خطل کعبہ کے پردوں کے ساتھ لٹکا ہوا ہے، آپ نے فرمایا: اس کو قتل کردو۔
Musnad Ahmad, Hadith(6576)