۔ (۶۵۷۹)۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ: وَجَدَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَتِیْلًا بَیْنَ قَرْیَتَیْنِ فَأَمَرَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَذِرِعَ مَا بَیْنَہُمَا، قَالَ: وَکَأَنِّیْ أَنْظُرُ إِلٰی شِبْرِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَأَلْقَاہُ عَلٰی أَقْرَبِہِمَا۔ (مسند احمد: ۱۱۳۶۱)
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو بستیوں کے درمیان ایک مقتول پایا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں بستیوں کے درمیان فاصلہ کو ماپنے کا حکم دیا، گویا کہ میں اب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بالشت کو دیکھ رہا ہوں،پھر آپ نے قریب والی بستی کو اس قتل کا ذمہ دار قرار دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(6579)