۔ (۶۵۸۵)۔ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ أَوْسٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ اَصْحَابِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خَطَبَ یَوْمَ فَتْحِ مَکَّۃَ فَذَکَرَ حَدِیْثًا وَفِیْہِ: ((أَلَا وَإِنَّ قَتِیْلَ خَطَأٍ الْعَمْدِ بِالسَّوْطِ وَالْعَصَا وَالْحَجَرِ دِیَۃٌ مُغَلَّظَۃٌ مِائَۃٌ مِنَ الْاِبِلِ مِنْہَا أَرْبَعُوْنَ فِیْ بُطُوْنِہَا أَوْلَادُھَا (وَفِیْ لَفْظٍ) أَرْبَعُوْنَ مِنْ ثَنِیَّۃٍ اِلٰی بَازِلِ عَامِہَا کُلُّہُنَّ خَلِفَۃٌ۔)) (مسند احمد: ۱۵۴۶۳)
۔ سیدنا عقبہ بن اوس رضی اللہ عنہ ایک صحابی ٔ رسول سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ کے دن ایک خطبہ دیا اور اس میں فرمایا:خبردار! خطا عمد کا مقتول جو کہ کوڑے، لاٹھییا پتھر سے مارا جائے، اس کی دیت مغلظہّ (سخت)ہے جو کہ سو اونٹ ہے، ان میں چالیس اونٹنیاں حاملہ ہوں گی، ایک روایت میں ہے: چالیس اونٹنیاں ثنیہ سے بازل کے درمیان درمیان ہوں گی اور سب کی سب حاملہ ہوں گی۔
Musnad Ahmad, Hadith(6585)