۔ (۶۶۰)۔عَنْ عُروَۃَ بْنِ قَبِیصَۃَ عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ عَنْ أَبِیْہِ أَنَّ عُثْمَانَ ؓ قَالَ: أَلَا أُرِیْکُم کَیفَ کَانَ وُضُوئُ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم؟ قَالُوْا: بَلٰی، فَدَعَا بِمَائٍ فَمَضْمَضَ ثَلَاثًا وَاسْتَنْثَرَ ثَلَاثًا وَغَسَلَ وَجْہَہُ ثَلَاثًا وَذِرَاعَیْہِ ثَـلَاثًا وَمَسَحَ رَأْسَہُ وَغَسَلَ قَدَمَیْہِ ثَـلَاثًا ثُمَّ قَالَ: وَاعْلَمُوْا أَنَّ الْأُذُنَیْنِ مِنَ الرَّأسِ، ثُمَّ قَالَ: قَدْ تَحَرَّیْتُ لَکُمْ وُضُوئَ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ (وَتَقَدَّمَ فِی بَابِ غَسْلِ الْوَجْہِ مِنْ حَدِیْثِ أَبِیْ أُمَامَۃَ قَالَ: وَکَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَمْسَحُ رَأْسَہُ مَرَّۃً وَاحِدَۃً وَ کَانَ یَقُوْلُ: (( اَ لْأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ۔)) (مسند أحمد: ۴۲۹)
سیدنا عثمانؓ نے کہا: کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وضو نہ دکھا دوں؟ لوگوں نے کہا: جی کیوں نہیں، پھر انھوں نے پانی منگوایا، تین دفعہ کلی کی، تین بار ناک جھاڑا، تین مرتبہ چہرہ دھویا، تین تین بار بازو دھوئے، پھر سر کا مسح کر کے تین تین بار دونوں پاؤں کو دھویا اور پھر کہا: جان لو کہ کان، سر میں سے ہیں۔ تحقیق میں نے تمہارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وضو پیش کیا ہے۔ بَابُ غَسَلِ الْوَجْہِ میں سیدنا ابو امامہؓکی یہ حدیث گزر چکی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سر کا ایک دفعہ مسح کیا اور آپ فرماتے تھے کان، سر میں سے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(660)