۔ (۶۶۰۶)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ: قَضٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی الْجَنِیْنِ بِغُرَّۃٍ عَبْدٍ أَوْ اَمَۃٍ، فَقَالَ الَّذِیْ قَضٰی عَلَیْہِ: أَ یُعْقَلُ مَنْ لَا أَکَلَ وَلَا شَرِبَ وَلَا صَاحَ وَلَا اسْتَہَلَّ فَمِثْلُ ذَالِکَ یُطَلُّ؟ فَقَالَ: ((اِنَّ ھٰذَا الْقَوْلَ لَقَوْلُ شَاعِرٍ فِیْہِ غُرَّۃٌ عَبْدٌ أَوْ أَمَۃٌ۔)) (مسند احمد: ۱۰۴۷۲)
۔ (دوسری سند) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنین کی دیت کے طور پر ایک غلام یا لونڈی کا فیصلہ کیا، جس پر یہ فیصلہ کیا گیا، اس نے کہا: کیا اس کی دیت دی جائے گی، جس نے نہ کھایا، نہ پیا، نہ چیخا، نہ چلایا، اس قسم کا نفس تو رائیگاں ہو جاتا ہے۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ باتیں تو شاعروں والی ہیں، میں کہہ رہا ہوں کہ جنین میں ایک غلام یا ایک لونڈی دیت ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6606)