۔ (۶۶۱۰)۔ عَنْ مَحْمُوْدِ بْنِ لَبِیْدٍ قَالَ: اِخْتَلَفَتْ سُیُوْفُ الْمُسْلِمِیْنَ عَلَی الْیَمَانِ اَبِیْ حُذَیْفَۃیَوْمَ أُحُدٍ وَلَا یَعْرِفُوْنَہُ فَقَتَلُوْہُ، فَأَرَادَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَن یَدِیَہُ فَتَصَدَّقَ حُذَیْفَۃُ بِدِیَتِہِ عَلَی الْمُسْلِمِیْنَ۔ (مسند احمد: ۲۴۰۳۹)
۔ سیدنا محمود بن لبید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ احد کے دن مسلمانوں کی تلواریں سیدنایمان پر چل گئیں، جبکہ وہ ان کو جانتے نہیں تھے، سوانھوں نے ان کو قتل کر دیا، پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی دیت دینا چاہی لیکن سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے وہ دیت مسلمانوں پر خیرات کر دی۔
Musnad Ahmad, Hadith(6610)